ہومتازہ تریننتاشا دانش منشیات کیس میں بری

نتاشا دانش منشیات کیس میں بری

کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی کی ایک مقامی عدالت نے نتاشا دانش کو دو سال قبل کارساز میں باپ بیٹی کی موت کا سبب بننے والے حادثے کے منشیات کیس میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

19 اگست 2024 کو نتاشا نے تیز رفتار لینڈ کروزر سے موٹر سائیکلوں اور گاڑی کو ٹکر ماری، جس میں عمران عارف اور ان کی بیٹی آمنہ جاں بحق ہوئے۔ حادثے کے بعد نتاشا کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا۔

طبی معائنے کے بعد ان پر منشیات کے زیر اثر ہونے کا الزام لگا اور ایک الگ مقدمہ دائر کیا گیا۔ تاہم عدالت نے کیمیائی معائنے میں منشیات کے آثار نہ ملنے پر انہیں بری کر دیا۔

نتاشا کے وکیل فواد علی کچھی نے پولیس پر ان کے سیمپلز میں ردوبدل کا الزام لگایا اور بتایا کہ خون کے ٹیسٹ میں میتھ ایمفیٹامین کے آثار نہیں ملے۔

اکتوبر 2024 میں نتاشا کو قتل کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح کے بعد بری کر دیا گیا تھا۔ ان کے خلاف منشیات کا کیس پروہیبیشن آرڈر 1979 کے تحت درج ہوا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں