ہومتازہ ترینچین کے شی زانگ میں مٹی کے تودے سے متاثرہ سرحدی پورٹ...

چین کے شی زانگ میں مٹی کے تودے سے متاثرہ سرحدی پورٹ پر بجلی بحال

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ گیرونگ پورٹ کے مرکزی علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

چین کی اسٹیٹ گرڈ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور بار بار چٹانیں گرنے جیسے خطرات کے باوجود امدادی کارکنوں نے دن رات کام کرتے ہوئے جمعرات کی رات 8 بجے پورٹ کے مرکزی علاقے میں بجلی کی عارضی لائنیں بحال کر دیں۔

یہ پیش رفت بدھ کے روز پورٹ کے مرکزی علاقے تک سڑک کا راستہ تقریباً مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعدد سرکاری اداروں اور سرکاری ملکیتی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن گیرونگ پورٹ پر بڑے پیمانے پر تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متاثرہ مرکزی علاقے میں مجموعی طور پر 336 امدادی کارکنوں نے کئی مرحلوں میں مکمل اور جامع سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے ہر حصے کی باریک بینی سے تلاشی کو یقینی بنایا گیا۔

امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے وزارت ہنگامی انتظامات نے وزارت ٹرانسپورٹ کے تعاون سے سڑکوں کو مضبوط بنانے اور بھاری سامان اٹھانے والی مشینری کو جائے وقوعہ پر بھیجا ہے۔

ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظام کے کمیشن کے مطابق مرکزی سرکاری ملکیتی اداروں نے بھی اہلکاروں اور مشینری کو متاثرہ مرکزی علاقے میں روانہ کیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

نیپال میں بلند پہاڑی علاقے کے ایک گلیشیئر کے اچانک گرنے کے نتیجے میں آنے والے تیز رفتار سلسلہ وار مٹی کے تودے نے 26 اگست کو گیرونگ پورٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ بدھ کی دوپہر تک اس واقعے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 541 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں