بیروت: شام و لبنان کے لیے امریکی ایلچی ٹوم براک نے کہا ہے کہ حزب اللہ سے ہتھیار لینا لبنانی حکومت کا فیصلہ ہے، یہ شیعہ برادری کے مفاد میں ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیروت میں لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، اب اسرائیل کو بھی متوازی قدم لینا ہو گا، اس عمل کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی اور حزب اللہ کوئی چیز بغیر قیمت کے نہیں لے سکتی۔
یہ براک کا لبنان کا چوتھا دورہ ہے۔ وہ حکومت کے اس فیصلے کی پیروی کر رہے ہیں کہ ملک میں ہتھیار صرف ریاست کے ہاتھ میں ہوں۔