کراچی: اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے ریمپ واک کے تجربے کو شاندار قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ میں چھٹیوں پر پاکستان آئی تھیں اور اب واپس اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے باہر جا رہی ہیں۔
واضح رہے حال ہی میں نادیہ خان نے کراچی میں ایک فیشن شو کی تقریب رنوے سمر سپرنگ فیشن شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ ان کی بیٹی علیزے اور بیٹے اذان بھی موجود تھے۔ فیشن شو میں پہلی بار نادیہ خان کی بیٹی علیزے نے ریمپ واک کی, اس دوران نادیہ خان کے چہرے پر فخریہ تاثرات نمایاں تھے۔
لہنگے میں ملبوس علیزے خان فیشن شو کی شو اسٹاپر بھی رہیں۔ نادیہ خان نے شوبز سوشل میڈیا پیج عرفانستان سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ کیٹ واک کیسے ہوتی ہے اور انہیں یہ بھی بتانا چاہتی تھیں کہ شوبز میں کام کرنا آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے۔
میزبان کے مطابق ان کے بچے خود بھی فیشن شو میں آنا چاہتے تھے اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا۔