جینان (شِنہوا) محض تین سال کے مختصر عرصے میں ایک چینی کمپنی کی سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم پر سالانہ فروخت 40 لاکھ امریکی ڈالر سے بڑھ کر 6 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی زائد ہو چکی ہے جبکہ کمپنی نے شمالی امریکہ سے یورپ اور جاپان تک بیرون ملک منڈیوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دی ہے۔
روایتی برآمدی صنعت کاروں کے سرحد پار ای کامرس کی طرف راغب ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ژاؤ نے کہا کہ ہمارا سیلز چینلز اور قیمتوں کے تعین پر بھی زیادہ کنٹرول ہے جبکہ پلیٹ فارم کا ڈیٹا مصنوعات کی تیاری میں ہماری رہنمائی کرتا اور ہمیں عالمی منڈیوں میں تیزی سے وسعت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
حالیہ برسوں میں سرحد پار ای کامرس نے بہت ترقی کی ہے اور یہ چینی مینوفیکچررز کو بیرون ملک توسیع میں مدد دینے والی ایک اہم طاقت بن چکا ہے۔
ایک سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم پر شان ڈونگ ہائی ٹاپ گروپ کے پیج پر انگریزی زبان میں جاری براہ راست نشریات میں ایک ٹن کا ایک منی ایکسکاویٹر زمین میں کھدائی کرتے دکھایا جا رہا جو کثیر تعداد میں غیر ملکی ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہا ہے۔
کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بو پان پان نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں بہت سے خاندان اپنے باغیچوں میں کھدائی کرنے یا سوئمنگ پول بنانے کے لئے منی ایکسکاویٹر استعمال کرتے ہیں۔ اس مارکیٹ میں زبردست صلاحیت دیکھتے ہوئے ہم نے متعدد سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارمز پر اپنی موجودگی قائم کی۔
بو نے بتایا کہ کمپنی نے ایک کم سرمایہ کاری والے تجارتی نمونے سے شروعات کی، پھر معاہداتی پیداوار کے لئے اپنی فیکٹری قائم کر کے اپنا برانڈ متعارف کرایا جس سے بیرون ملک منڈیوں میں آہستہ آہستہ اس کے قدم مضبوط ہوتے گئے۔ رواں سال کے آغاز سے سرحد پار ای کامرس کے ذریعے اس کی برآمدات کا حجم 50 کروڑ یوآن (تقریباً 7 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکا ہے جو سالانہ بنیادوں پر 70 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جی ننگ میں ہائی ٹاپ گروپ کا صدر دفتر واقع ہے، یہ چھوٹی تعمیراتی مشینری کے لئے چین کے اہم پیداواری مراکز میں سے ایک ہے جہاں تیار کردہ منی ایکسکاویٹرز اب یورپ اور امریکہ کی ای کامرس مارکیٹ کے نصف سے زائد حصے پر چھائے ہیں۔
چین کے روایتی پیداوار کے مراکز میں سرحد پار ای کامرس اور صنعتی کلسٹرز کے تعاون سے بیرون ملک توسیع کی ایک نئی لہر تیزی پکڑ رہی ہے۔
ایمازون چائنہ کے نائب صدر سونگ شیاؤ جون نے کہا کہ ہر صنعتی کلسٹر کے پیچھے دہائیوں کا جمع شدہ صنعتی کمال، سپلائی چین کی صلاحیتیں اور تکنیکی مہارت چھپی ہوتی ہے۔
سونگ نے بتایا کہ 2025 میں جیاؤ ژو شہر میں تیار ہونے والی وگز، جی ننگ میں منی ایکسکاویٹرز اور تیانجن بلدیہ میں قالینوں کے صنعتی کلسٹرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی تجارت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک نیا متحرک بن کر سرحد پار ای کامرس ابھر رہا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کی سرحد پار ای کامرس کی کل درآمدات و برآمدات کا حجم 28 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
روایتی غیر ملکی تجارتی نمونے کے تحت پیداواری کمپنیوں کو عام طور پر صرف محدود تعداد میں خریداروں سے نمٹنا پڑتا ہے جبکہ سرحد پار ای کامرس کے ذریعے فروخت کنندگان کو بیرون ملک کے بے شمار اور متفرق صارفین کی براہ راست مانگ کا جواب دینا ہوتا ہے۔


