بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے صدر سدیر جعفروف نے کہا ہے کہ نئے دور کے لئے کرغزستان اور چین کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات سنہری دور میں داخل ہو گئے ہیں اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
پیر کے روز چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے کرغزستان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی حیثیت رکھتا ہے اور وہ کرغزستان کا قریب ترین دوست اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے۔


