جمعہ, اگست 15, 2025
ہومChinaچین کے اعلیٰ سفارت کار 10 ویں لان کانگ-می کونگ تعاون وزرائے...

چین کے اعلیٰ سفارت کار 10 ویں لان کانگ-می کونگ تعاون وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی لان کانگ-می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے 10 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس 14 سے 15 اگست تک یون نان صوبے کے شہر آن نِنگ میں منعقد ہورہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ لان کانگ-می کونگ تعاون (ایل ایم سی) چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان ایک جدید طرز کا علاقائی تعاون کا نظام ہے جو تعاون، مشاورت اور مشرکہ فائدے پر مبنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 6 ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت می کونگ خطے کے ممالک نے چین کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خطے کے تمام ممالک دو طرفہ اور کثیرالملکی سطح پر ایل ایم سی کے تحت مشترکہ مستقبل کی حامل برادری  کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس سال لان کانگ-می کونگ تعاون (ایل ایم سی) کے طریقہ کار کی 10 ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر تمام لان کانگ- می کونگ ممالک تیز رفتار ترقی کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات اور یک طرفہ رویوں، بالادستی اور تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر لان کانگ-می کونگ ممالک کو اتحاد مضبوط بنانے، تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایل ایم سی اجلاس کے موقع پر ایل ایم سی کےشریک صدر تھائی لینڈ کی تجویز پر چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک غیر رسمی گفتگو بھی ہوگی جس میں خطے کی صورت حال، سرحد پار جرائم سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!