ہومتازہ ترینعامر خان نے نوجوان کردار کے لئے وزن کم کرنا شروع کیا

عامر خان نے نوجوان کردار کے لئے وزن کم کرنا شروع کیا

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے اپنی نئی اسپورٹس فلم ‘للکار’ میں نوجوان کردار کے لئے وزن کم کرنے کی سخت محنت شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، عامر خان ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر کے ساتھ فلم کی تیاری کر رہے ہیں جس کی کہانی 1952 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پر مبنی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق، عامر خان اپنی موجودہ ظاہری شکل پر کام کر رہے ہیں تاکہ 25 سالہ نوجوان کے کردار کو بہتر طور پر نبھا سکیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی فلموں کے کردار کے لئے وزن میں کمی اور اضافہ کر چکے ہیں، حالانکہ ان کی عمر اب 61 سال ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں