جمعرات, اگست 14, 2025
ہومLatestارشد ندیم کی یومِ آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

ارشد ندیم کی یومِ آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

لاہور: پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کریں۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!