ہوماہم ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے

فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے

تہران (لارڈ میڈیا): فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ نے یہ اعلان کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

اس سے قبل ایرانی حکومت نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اس وقت معاشی، فوجی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن ایران مضبوط اتحاد سے دنیا میں ابھر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں