نیویارک (لارڈ میڈیا) مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لئے سٹریٹجک وسعت اور علاقائی توازن کے لئے اہم قرار دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے ایف پی آئی ایف کے مطابق یہ معاہدہ ایران مخالف اتحاد نہیں بلکہ بدلتے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اس معاہدے کی حمایت پاکستان کی واشنگٹن میں اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ معاہدے کا مرکزی نقطہ علاقائی پراکسی خطرات سے نمٹنا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کے لئے شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اہمیت رکھتا ہے۔


