لاہور: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ترجمان پی اے ایس کے مطابق چیمپیئن شپ 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں ہو گی۔
افتتاحی تقریب 17 اگست کو شام 4بجے لاہور گیریژن گرین میں ہوگی۔چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دونوں کیٹیگری کے مین رانڈ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز میں دو وائلڈ کارڈ انٹریز بھی شامل ہوں گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک میچز پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوں گے۔ مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی رہائش پی ایس اے ہاسٹل میں فراہم کی جائے گی۔ انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔