جمعرات, اگست 14, 2025
ہومLatestاسرائیل نے متنازع علاقے میں 3400 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری...

اسرائیل نے متنازع علاقے میں 3400 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹرچ نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ایک متنازع علاقے میں 3400 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سموٹرچ نے کہاکہ اس علاقے میں آباد کاری کے توسیعی منصوبے، فلسطینی ریاست کے تصور کو دفن کر دیں گے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے چھ ٹینڈر جاری کیے ہیں جن کا مقصد سلفیت کی اراضی پر قائم نو آبادی ارئیل اور بیت المقدس کی اراضی پر قائم معالیہ ادومیم میں تعمیر اور توسیع ہے۔

ان کے ذریعے مجموعی طور پر 4000 نئے نو آبادیاتی یونٹ بنائے جائیں گے۔ اس علاقے کو E1 کہا جاتا ہے، معالیہ ادومیم کے قریب واقع ہے اور اس کی تزویراتی حیثیت ایسی ہے کہ یہ بیت المقدس کے جنوبی اور شمالی حصوں کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!