نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان اور اداکارہ کنگنا رناوت نے جیا بچن کو بگڑی ہوئی اور شرمندگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں، یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔
کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر لکھا کہ لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔
واضح رہے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کی رہنما جیا بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں ایک شخص نے نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر جیا بچن کو دیکھا تو انہوں نے قریب آکر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم جیا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دے دیا۔
رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دھکا دینے کے بعد وہ شخص پیچھے کی جانب ہٹنے پر مجبور ہوگیا تاہم اس دوران اس نے جیا بچن سے معذرت بھی کی۔