بیلجیئم (لارڈ میڈیا): بیلجیئم کے علاقے Sint-Gillis-Dendermonde میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے دوران مزدوروں نے اربوں روپے مالیت کا سونا دریافت کرلیا۔
تعمیر نو کے دوران، جب مزدوروں نے بنیاد کو ہٹایا تو سونے کی چمک نظر آئی۔ ماریو نامی منیجر نے بتایا کہ 33 سالہ تعمیراتی تجربے کے دوران پہلی بار ایسا تجربہ ہوا۔ سونے کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز (ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔
قوانین کے مطابق یہ خزانہ 5 سال کے اندر کلیم کیا جاسکتا ہے، ورنہ یہ دریافت کرنے والے اور جائیداد کی مالک کے درمیان تقسیم ہوگا۔ اس وقت یہ خزانہ ایک فلاحی ادارے کے پاس ہے۔


