منگل, اگست 12, 2025
ہومEnertainmentرنج و غم، یا خلش کا اظہار کریں، دل میں نہ رکھیں،...

رنج و غم، یا خلش کا اظہار کریں، دل میں نہ رکھیں، صبا قمر کا مداحوں کا مشورہ

لاہور: اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ اگر دل میں کوئی رنج و غم، یا خلش ہو تو اسے دل میں دبا کر رکھنے کے بجائے اس کا اظہار کردیں کیونکہ یہ بوجھ آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے کہا میں ذاتی تجربے سے بتا رہی ہوں کہ جذباتی درد، دل ٹوٹنے، یا بچپن کا صدمہ اٹھانے والا کوئی بھی شخص براہ کرم یہ جان لے کہ یہ صرف دماغی و ذہنی طور پر ہی نہیں بلکہ یہ آپ کو جسمانی طور پر بھی متاثر کرتا ہے۔ تناو، غم، خلش یا وہ جذبات جنہیں آپ دل میں چھپا کر رکھتے ہیں یہ صرف اس وقت تک آپ کے دل میں دبے رہتے ہیں جب تک آپ ان کا اظہار نہیں کرتے۔

صبا قمر نے اپنے غم کا اظہار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اس کا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت سے گہرا تعلق ہے ، اپنے آپ سے پیار کرو کیونکہ آپ کی جسمانی و ذہنی صحت دونوں ہی قیمتی ہیں۔ آخر میں، صرف آپ ہی صحیح معنوں میں اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔

ہر کوئی آپ کے درد کو نہیں سمجھے گا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں نظر انداز کیا جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ غم خاموشی سے آپ کی صحت، آپ کی روح اور آپ کی توانائی کو اندر ہی اندر کھا جاتے ہیں۔ اگر آپ کے دل میں کوئی بات ہے تو اس کا اظہار کر دیں۔ اسے اپنے قریبی افراد کے ساتھ شیئر کریں یا اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو رولیں۔

اداکارہ نے ان لوگوں کو پیغام دیا جنہیں اس کی ضرورت ہے اور کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ آپ اس بریکنگ پوائنٹ تک پہنچیں جہاں تک میں پہنچی تھیں۔ جب تک ممکن ہوسکے آپ شفا حاصل کریں، آپ کی زندگی اور صحت سب سے اہم ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!