ہومتازہ ترینفلم گھوسٹ اسکولز کی نمائش پر عائد پابندی سندھ ہائی کورٹ میں...

فلم گھوسٹ اسکولز کی نمائش پر عائد پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی (لارڈ میڈیا) فلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلم سازوں نے سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل معیز بیگ ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سینٹرل سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے، لیکن سندھ بورڈ آف فلم سینسرز نے فلم کی منظوری نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ موشن ایکٹ 2011 کے تحت کسی فلم کو سینسر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار صرف مخصوص قانونی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے۔

وکیل کے مطابق فلم میں مذہب، قومی سلامتی، بین الاقوامی تعلقات یا اخلاقیات کے خلاف کوئی مواد نہیں ہے اور سندھ سینسر بورڈ کا فیصلہ ان قانونی بنیادوں کے تحت نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ فلم گھوسٹ اسکولز کے مسئلے کو اجاگر کرتی ہے اور اسے برطانیہ کے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

عدالت نے فریقین سے 21 اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں