ہومتازہ ترینانمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کو چیلنج کرنے کا...

انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی (لارڈ میڈیا): منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو پراسیکیوشن نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراسیکیوشن نے تصدیق شدہ نقول کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ انمول کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ نہ فرد جرم عائد ہوئی اور نہ کسی گواہ کا بیان ریکارڈ ہوا۔

پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں