کولکتہ (لارڈ میڈیا): بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اور سابق بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی نے اپنی جان کو خطرے کی دھمکیوں پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انہیں گزشتہ چھ ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
سارو گنگولی نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کو پولیس کے علم میں لایا ہے اور امید ہے کہ حکام مناسب کارروائی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور پولیس سے توقع ہے کہ وہ جلد اس معاملے کو حل کرے گی۔
تھاکرپکور پولیس اسٹیشن میں گنگولی اور ان کے خاندان کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط موصول ہو رہے ہیں۔
حالیہ خطوط میں ‘ختم کردو’ اور ‘موت کے گھاٹ اتارو’ جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، جس پر خاندان نے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔ گنگولی نے دھمکیوں کے ممکنہ ذمہ داروں کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔


