ہومتازہ ترینملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک روز میں 30 سے زائد پروازوں کی...

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک روز میں 30 سے زائد پروازوں کی امیگریشن کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (لارڈ میڈیا): ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک روز میں 30 سے زائد پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کے مطابق بدھ کے روز ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہونے اور مختلف ممالک سے ملتان پہنچنے والے مجموعی طور پر 5 ہزار 70 مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار 983 مسافر ملتان ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہوئے، جبکہ 2 ہزار 87 مسافر مختلف ممالک سے ملتان پہنچے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کے مطابق مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ایئرپورٹ پر امیگریشن پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کے ذریعے ایک ہی روز میں 555 مسافروں کو امیگریشن سے متعلق مختلف خدمات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، امیگریشن کے عمل میں تیزی اور رہنمائی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر نے پاکستان میں باضابطہ فضائی آپریشن شروع کردیا، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر روایتی واٹر سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ریاض ایئر اسلام آباد اور ریاض کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں چلائے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں