ہومتازہ ترینچین نے قومی یوم ماحولیات منایا، شمالی اندرونی منگولیا میں مرکزی تقریب...

چین نے قومی یوم ماحولیات منایا، شمالی اندرونی منگولیا میں مرکزی تقریب کا انعقاد

ہوہوت (شِنہوا) چین نے ہفتے کے روز اپنا چوتھا قومی یوم ماحولیات منایا، جس کی مرکزی تقریب اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے شہر ہولون بوئر میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے ملکی گردشی معیشت سے متعلق پالیسیوں کی وضاحت کی۔

وزارت قدرتی وسائل اور وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ سمیت دیگر ریاستی اداروں کے حکام نے ماحولیاتی تہذیب سے متعلق قانونی دستاویزات کی تشریح کی اور خوبصورت چین انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا۔

بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین نے بھی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماحول دوست ترقی کے فلسفے کی عالمی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سال قومی یوم ماحولیات کا موضوع "چینی طرز کی جدیدکاری کے لئے ماحول دوست بنیاد کی تعمیر” ہے۔

چین کا ایکالوجیکل و انوائرمنٹل ضابطہ ہفتے کے روز باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگیا، جو انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے لئے قانونی بنیاد مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں