منگل, جنوری 7, 2025
ہومLatestچینی ڈاکٹروں کی جانب سے بوٹسوانا کے مریضوں کو ز بردست نگہداشت...

چینی ڈاکٹروں کی جانب سے بوٹسوانا کے مریضوں کو ز بردست نگہداشت کی فراہمی

گبورون (شِنہوا) بوٹسوانا کے دوسرے بڑے شہر فرانسس ٹاؤن سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع سیموٹسوانے گاؤں کی رہائشی کیلی سیتسے بوشا  یہ کبھی نہیں بھولیں گی کہ 17 ویں چینی طبی ٹیم کے ارکان نے ان کی زندگی بچائی۔

62 سالہ بوشا کئی سالوں تک تکلیف دہ پیٹ درد میں مبتلا رہیں لیکن ابتدا میں اسے معمولی سمجھا۔ جون 2024 میں اپنے مقامی کلینک میں جانے کے بعد انہیں فرانسس ٹاؤن کے نیانگابگوی ریفرل ہسپتال بھیجا گیا جہاں ان کی تشخیص گردے کی پتھری کی ہوئی۔

ہسپتال میں ایک کامیاب لیپروسکوپک سرجری کے بعد بوشا نےشِنہوا کو بتایا  کہ گردے کی پتھری کی وجہ سے میں برسوں سے ناقابل برداشت درد کا شکار رہی۔

2 بچوں کی ماں بوشا سرجری کی تجویز پر ابتدامیں پریشان ہو گئیں کیونکہ وہ کھلی سرجری اور اس کے بعد کے درد سے ہمیشہ خوفزدہ رہی تھیں۔

خوش قسمتی سےبوشا کی تشخیص کے دوران 17 ویں چینی طبی ٹیم کی آمد ہوئی جس میں  گردے کی پتھری سے جڑے پیٹ درد کے علاج میں ماہر یورولوجسٹ ہو من شیانگ شامل تھے ۔ لیپروسکوپی میں مہارت کے ساتھ، ایک کم سے کم داخلی سرجری کے طریقہ کار میں صرف چھوٹا چیرا لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہو نے فوری طور پر اس تکنیک سے مقامی مریضوں کا علاج شروع کیا۔

مسکراتی ہوئی بوشا نے کہا کہ میں کبھی نہیں بھولوں گی کہ کس طرح 17ویں چینی طبی ٹیم کے اراکان نے مجھے سالوں کی تکلیف سے نجات دلائی جو اب کم تکلیف دہ سرجری کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے والی 5ویں مریضہ ہیں۔ ان کی لیپروسکوپک سرجری اکتوبر میں کی گئی جو صرف 90 منٹ تک جاری رہی، یہ روایتی کھلے زخم کی سرجری کے مقابلے میں بہت کم وقت تھا۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات