بدھ, اگست 13, 2025
ہومLatestشہباز شریف خدا کو مانو، آپ نے عوام کی طاقت نہیں، محمود...

شہباز شریف خدا کو مانو، آپ نے عوام کی طاقت نہیں، محمود اچکزئی

اسلام آ باد: سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کو مانو ،آپ نے عوام کی طاقت نہیں دیکھی، جب عوام بپھر جائے تو فرعونوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے، اسی لیے ہم آئین کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم کریں گے، ہمارے ساتھ معاہدہ کریں کہ عدلیہ کو آزاد کریں گے، میڈیا کو تنگ نہیں کریں گے اور ہم بھی اس معاہدے پر دستخط کریں گے، ورنہ ہم مجبور ہیں، گلیوں اور سڑکوں میں نکلیں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک کسی کو برا بھلا کہے گی اور نہ اخلاق سے گری بات کرے گی، تحریک کو قائم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آئین کے تحفظ کی بات کی جائے گی، نواز شریف اور مریم نواز جب جیل گئے تو میں بھی ملاقات کے لیے گیا جبکہ دونوں سے جیل میں 20، 20 لوگ ملنے جاتے تھے اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی جیل میں ملنے جاتے تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!