بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومEntertainmentبرازیلین ماڈل ،شوہر،11سالہ بچے سمیت گن پوائنٹ پر اغواء

برازیلین ماڈل ،شوہر،11سالہ بچے سمیت گن پوائنٹ پر اغواء

نیو یارک: امریکی ماڈل کو شوہر ،11سالہ بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہرسا پالو میں مسلح افراد نے ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے نیویارک سے تعلق رکھنے والی برازیلین ماڈل لوسیانا کرٹس کو شوہر اور 11سالہ بچے کیساتھ گن پوائنٹ پر اغوا ء کر لیا۔

اغواء کاروں نے ماڈل اور شوہر کو بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا،تاہم  پولیس کے سرچ آپریشن کی خبر ملنے پر ملزمان نے لوسیانا اور اہل خانہ کو آزاد کر دیا، ملزمان سے رہائی کے بعد ماڈل ،شوہر اور بچے کے ہمراہ علاقے سے گزرنے والے ایک ٹرک کے ذریعے قریبی پولیس سٹیشن پہنچی جہاں ان کے بیانات قلم بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ترجمان لوسیانا کرٹس کے مطابق ماڈل اور ان کے شوہر اب محفوظ ہیں۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول