جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatest9 مئی کے 8مقدمات،عمران خان کی ضمانتیں مسترد کا تحریری فیصلہ جاری

9 مئی کے 8مقدمات،عمران خان کی ضمانتیں مسترد کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور: اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سازش کے گواہان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسکیوشن کے پاس اشتعال انگیزی کی ہدایات کے ثبوت موجود ہیں، ملزم نے اپنی ممکنہ گرفتاری پرسازش تیار کی کہ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وقوع کے وقت بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے  جبکہ پراسیکیوشن کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیارکی، وکیل بانی پی ٹی آئی کی دلیل میں وزن نہیں، وکیل نے دلائل دیئے کہ مختلف کیسز میں ضمانتیں بعد از گرفتاری ہو چکی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہر کیس کا فیصلہ اس کیس کے اپنے میرٹس پر ہونا چاہئے، موجودہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کامعمولی کیس نہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ناصرف لیڈران بلکہ اوحمایتیوں نے بھی سختی سے عمل کیا جبکہ وکیل بانی پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایاہے کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت،جگہ متعین نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7مئی اور 9مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا، خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے سازش کو سنا تھا،عدالت بانی پی ٹی آئی کو قصور وار قرار پاتی ہے،عمران خان معمولی آدمی نہیں، ان کی ہدایات اور بیانات کی ان کے حامیوں کی نظر میں ایک قدر ہے، پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں، پولیس کے ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے،تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کئے گئے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول