ہوم Business بینک مکرمہ کے ثاثوں میں 29.39ارب روپے اضافہ

بینک مکرمہ کے ثاثوں میں 29.39ارب روپے اضافہ

0
بینک مکرمہ کے ثاثوں میں 29.39ارب روپے اضافہ

کراچی: بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) نے اپنے سرمائے کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ، اس ضمن میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامات کی ایک جامع اسکیم کی منظوری دے دی ہے ۔

 یہ تنظیم نو کے ذریعے ، جو اسپانسرز کے بینک کے مستقبل کے لیے واضح عزم کو ظاہر کرتی ہے ، گلوبل ہیلی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (جی ایچ ڈی ایل) کو بی ایم ایل میں ضم کیا جا رہا ہے ، جس کے نتیجے میں بینک کے اثاثوں میں تقریباً 29.39 ارب روپے کا خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے بینک کی مالی حیثیت میں نمایاں بہتری متوقع ہے اور مستقبل میں پائیدار ترقی کے لئے بھی راہ ہموار ہوگی ۔

ری اسٹرکچرنگ اسکیم میں جی ایچ ڈی ایل کے حصص یافتگان کو مکمل طور پر اداشدہ عام حصص کا اجراء اور جمع شدہ منافع کے ساتھ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ (ٹی ایف سی) کی ادائیگی بھی شامل ہے ۔ مزید برآں، بینک اپنے حصص کے سرمائے کو کم کرکے سرمائے کے ڈھانچے کو ہموار کرے گا اور ایسے حصص کی منسوخی کے ذریعے جو دستیاب اثاثوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں، بہتر مالی استحکام کو یقینی بنائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے اسپانسرز کی جانب سے بینک کے ساتھ بے مثال وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم نو بینک کی تبدیلی اور طویل مدتی کامیابی کے لیے ہماری غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

 یہ ہمیں حصص یافتگان کی قدر بڑھانے اور اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عمدہ صلاحیت فراہم کرتی ہے ۔جمعرات کو منعقد ہونے والے بورڈاجلاس میں منظور کی جانے والی اس اسکیم پر عمل درآمد ریگولیٹری، کارپوریٹ منظوری، حصص یافتگان کی آمادگی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے مشروط ہے۔

چائنہ اردو
+ posts