ہوم Entertainment شاہ رخ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سیلیبریٹی قرار

شاہ رخ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سیلیبریٹی قرار

0
شاہ رخ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سیلیبریٹی قرار

ممبئی: اداکار شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے ۔بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے ۔۔

بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔فورچون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیاجبکہ سلمان خان 75 کروڑ، امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے ۔خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔