ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہومLatest2024 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح ریکارڈ حد تک بڑھ کر...

2024 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح ریکارڈ حد تک بڑھ کر نئی بلندی پر پہنچ گئی، عالمی موسمیاتی تنظیم

جنیوا(شِنہوا)عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2)  کی سطح ریکارڈ مقدار میں بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت طویل مدت کے لئے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایم او کے گرین ہاؤس گیس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے جاری ہونے والی سی او 2 کی مسلسل مقدار، جنگلاتی آتشزدگیوں میں اضافہ اور زمین و سمندر جیسے "سِنکس” کی طرف سے سی او 2 کے جذب کرنے میں کمی اس بڑھوتری کی بنیادی وجوہات ہیں جو ایک خطرناک موسمیاتی چکر کی علامت ہے۔

1960 کی دہائی کے بعد سے سی او 2 کی شرح نمو 3 گنا بڑھ چکی ہے جو 2011 سے 2020 کے عشرے میں سالانہ اوسط 0.8 پی پی ایم سے بڑھ کر 2.4 پی پی ایم تک پہنچ گئی ہے۔ 2023 سے 2024 کے درمیان سی او2  کی عالمی اوسط مقدار 3.5 پی پی ایم بڑھی جو 1957 میں جدید پیمائش کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو بیرٹ نے کہا کہ سی او 2 اور دیگر گرین ہاؤس گیسوں کے باعث جمع ہونے والی حرارت ہمارے موسمی حالات کو تیز کر رہی ہے اور شدید موسمی واقعات میں اضافہ کر رہی ہے اس لئے گیسوں کے اخراج میں کمی نہ صرف ہمارے موسم بلکہ ہماری اقتصادی سلامتی اور سماجی بہبود کے لئے بھی ضروری ہے۔

بلیٹن کے مطابق میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ  جو انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی دوسری اور تیسری اہم طویل مدتی گرین ہاؤس گیسیں ہیں،  کی مقدار بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!