ہوم Business چین کے بینک آف کمیونیکیشنز نےدبئی میں پہلی مشرق وسطیٰ برانچ کا آ غاز کر دیا

چین کے بینک آف کمیونیکیشنز نےدبئی میں پہلی مشرق وسطیٰ برانچ کا آ غاز کر دیا

0
چین کے بینک آف کمیونیکیشنز نےدبئی میں پہلی مشرق وسطیٰ برانچ کا آ غاز کر دیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیپی ویلی بیجنگ تھیم پارک میں بینک آف کمیونیکیشنز  کے عملہ کی ایک رکن (بائیں )آن لائن ویلٹ آف ڈیجیٹل آر ایم بی کے استعمال میں خاتون کی مدد کر رہی ہے۔(شِنہوا)

دبئی (شِنہوا) چین کے ریاستی ملکیت کے حامل کمرشل بینک ،بینک آف کمیونیکیشنز (بی او سی او ایم) نے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی)میں اپنی پہلی مشرق وسطیٰ برانچ کا آغاز کیا ہے۔اس بینک کا صدر دفتر شنگھائی میں ہے۔

افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  بی او سی او ایم  کے چیئرمین آف دی بورڈ آف سپروائزرز شو جی منگ نے کہا کہ یہ نئی برانچ  ڈی آئی ایف سی کے اسٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھائے گی جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کو جوڑتی ہے ۔یہ برانچ اس علاقے کی تیز رفتار ترقی  سے پیدا ہونے والے مواقع اور چین۔متحدہ عرب امارات کے گہرے ہونےوالے تعاون سے بھی فائدہ اٹھائے گی۔

شو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بینک دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

تقریب میں دبئی میں چین کے قونصل جنرل او بوچھیان نے بینک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ شنگھائی اور دبئی دونوں کے  مالیاتی مراکز ہونے کے منفرد فوائد سے مستفید ہو تاکہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

 ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے سی ای او عارف امیری نے امید ظاہر کی کہ چین اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان مالی تعاون مستحکم کرنے کے لئے بینک آف کمیونیکیشنز کے ساتھ کام کیا جا ئے گا۔

اس اضافے کے ساتھ  بی او سی او ایم اب 5براعظموں میں 24 غیر ملکی برانچز اور نمائندہ دفاتر چلا رہاہے اور بڑے مالیاتی مراکز کا احاطہ کرنے والے 67 بین الاقوامی آؤٹ لیٹس کے اپنے عالمی نیٹ ورک کو مزید مضبوط کررہا ہے۔