ہوم Business چینی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں کے منصوبے پر چین ،یورپی یونین مذاکرات میں پیشرفت

چینی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں کے منصوبے پر چین ،یورپی یونین مذاکرات میں پیشرفت

0
چینی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں کے منصوبے پر چین ،یورپی یونین مذاکرات میں پیشرفت

چین کی وزارت تجارت کے مطابق چین اور یورپی یونین چینی الیکٹرک گاڑیوں  کے لئے قیمتوں کے منصوبےکے  بارے میں تفصیلی مشاورت کر رہےہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی یونین  نے چینی الیکٹرک گاڑیوں  کے لئے قیمتوں کے منصوبے پر مشاورت میں پیشرفت کی ہے اور مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں۔

چین کی وزارت تجارت کے تر جمان ہی یادونگ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین اور یورپی یونین دونوں کے مختلف شعبے یورپی یونین کے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف سبسڈی کے کیس کا مناسب حل دیکھنے کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے تصدیق کی  کہ موجودہ اصولی اتفاق رائے کی بنیاد پر دونوں فریقوں کی تکنیکی ٹیموں نے تفصیلی مشاورت کی ہے اور اپنی محنت کے باعث کچھ پیشرفت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق چین امید کرتا ہے کہ دونوں فریق ایک ہی سمت میں کام کریں گے اور ایک دوسرے کی جائز تشویش کو عملی اور متوازن انداز میں حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو مختلف شعبوں کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے اور مشترکہ طور پر مشاورت کو مثبت نتائج کی طرف آگے بڑھانا چاہئے۔