ہوم China چین میکسیکو کے ساتھ مستحکم اقتصادی و تجارتی تعاون برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،ترجمان

چین میکسیکو کے ساتھ مستحکم اقتصادی و تجارتی تعاون برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،ترجمان

0
چین میکسیکو کے ساتھ مستحکم اقتصادی و تجارتی تعاون برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چین میکسیکو کے ساتھ دو طرفہ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کے توازن کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبوم کے چین کی برآمدات کے بارے میں حالیہ بیانات سے متعلق میڈیا کے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ چین کا دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور مارکیٹ کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس تعاون کی خصوصیت باہمی فائدہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی مسائل کو سیاست سے جوڑنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور میکسیکو اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور مشترکہ ترقی کے لئے اچھے شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ چین سے درآمدات نے میکسیکو کی پیداواری صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کی غیر ملکی تجارت کی مسابقت میں اضافہ کیا ہے اور میکسیکو کے عوام کو ٹھوس فوائد فراہم  کئے ہیں۔

ماؤ نے کہا مستحکم اور صحت مند اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں فریقوں کی مشترکہ توقعات اور تمام فریقوں کے طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے۔