ہوم China گلوبل پانڈا پارٹنرز انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے خواہاں

گلوبل پانڈا پارٹنرز انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے خواہاں

0
گلوبل پانڈا پارٹنرز انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے خواہاں

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہرچھنگ دو میں گلوبل پانڈا پارٹنرز2020 کانفرنس کے دوران فنکار نغمہ پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)گلوبل پانڈا پارٹنرز 2024(جی پی پی) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں شروع ہوگئی۔جی پی پی مکالمے اور تبادلے کا ایک وسیع پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد اتفاق رائے کے قیام اورعالمی ماحولیاتی تہذیب پر مشترکہ منصوبہ بندی کرنا ہے۔

”انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی” کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں 30 ممالک اور خطوں سے 380 سے زائد افراد شریک ہیں جن میں سرکاری ادارے،ماہرین اور عوام پانڈا پارٹنرز کے طور پر شریک ہیں۔

مختلف شعبوں کے شرکاء نے ماحولیاتی تہذیب،پانڈا ثقافت اور بین الاقوامی ثقافتی سیاحت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ماحولیات کو ترجیح دینے اور ماحول دوست ترقی کے فروغ پر مبنی سائنسی راستے کی مشترکہ تلاش پر بھی بات کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا سے منسلک اعلیٰ سطح کےقومی تھنک ٹینک اور ایک اور تحقیقی ادارے کی جانب سے ماحولیاتی تہذیب پر مشترکہ طور پر تیار کردہ تھنک ٹینک رپورٹ جاری کی گئی۔

ایونٹ کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی کی سیچھوان برانچ،شِنہوا نیوز ایجنسی اینڈ انفارمیشن سنٹر،چائنہ وائلڈ لائف کنزرویشن ایسوسی ایشن اور چھنگ دو میڈیا گروپ کر رہے ہیں۔