ہوم China چین،وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کا سیاسی جماعتوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

چین،وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کا سیاسی جماعتوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

0
چین،وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کا سیاسی جماعتوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک(سی ای ای سی) کی سیاسی جماعتوں کے درمیان بیجنگ میں مکالمہ 2024 ہوا۔ چین اور سی ای ای سی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

2021 کے چین-سی ای ای سی سربراہ اجلاس میں چین-سی ای ای سی تعلقات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے کہا کہ سی پی سی تزویراتی اور علمی روابط کو گہرا کرنے،تعاون کے متعلقہ پلیٹ فارمز کے مواقع سے استفادہ کرنے اور چین-سی ای ای سی تعاون کے معیار اور موثر پن کے فروغ کے لئے سی ای ای سی کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر نے کی خواہاں  ہے۔

غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ چین کے ترقی کے راستے نے دنیا کی ترقی کے لئے ایک متبادل حکمت عملی فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ باہمی ہم آہنگی بڑھانے اور یورپ-چین تعلقات کے فروغ کے لئے سی پی سی کے ساتھ تبادلوں اور بات چیت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

مکالمے کا موضوع ”چین کی جدیدیت اور چین-سی ای ای سی تعلقات کے نئے مواقع:سیاسی جماعتوں کا تعاون” تھا جس میں وسطی اور مشرقی یورپ کے 12 ملکوں سے 19 سیاسی جماعتوں کے تقریباً 50 نمائندے شریک ہوئے۔چ