ہوم Latest بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

0
بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: بیلا روس کے صدر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔

گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں