ہوم From China Urdu کیا آپ لکھاری ہیں؟ آئیے چائنہ اُردو کیلئے لکھیں

کیا آپ لکھاری ہیں؟ آئیے چائنہ اُردو کیلئے لکھیں

0
کیا آپ لکھاری ہیں؟ آئیے چائنہ اُردو کیلئے لکھیں

چائنہ اُردو کیلئے کیسے لکھا جائے؟

تحاریر بھیجنے کیلئے راہنما اصول درج ذیل ہیں۔

ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ کی بھیجی گئی تحریر کو جلد اشاعت کی جانب لایا جا سکے۔ ہدایات کے آخر میں ای میل ایڈریس موجود ہے جس پر آپ تحریر بھیج سکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ ای میل کا سبجیکٹ اُردو میں ہونے کی صورت میں آپکو ایک ایرر میسیج مل سکتا ہے جس کو نظر انداز کر دیں۔

اپنی تحریر کو صرف ایک بار ہی بھیجیں لیکن اس سے پہلے بار بار پڑھ کر تسلی کر لیں کہ یہ ایک مناسب، مکمل اور غلطیوں سے مبرا ہے۔ سسٹم آپ کو فوراً ایک خودکار ای میل بھیج دے گا۔ چائنہ اُردو صرف ای میل کے ذریعے کیے گئے روابط کو ترجیح دیتا ہے۔

تحریر بھیجنے سے پہلے درج ذیل شرائط کی چیک لسٹ مکمل کر لیں۔

’’چیک لسٹ‘‘

اگر آپ کی کوئی تحریر ’’چائنہ اُردو‘‘  پر چھپ چکی ہے تو اس کا یا ’’چائنہ اُردو‘‘  پر اپنے آتھر پروفائل کا لنک بھیجیں۔ ای میل میں اپنا نام وہی لکھیں جس سے آپ کی گزشتہ تحریر ’’چائنہ اُردو‘‘  پر شائع ہوئی تھی۔

اگر آپ کی ’’چائنہ اُردو‘‘  پر پہلے کوئی تحریر شائع نہیں ہوئی تو پھر درج ذیل معلومات مہیا کرنا لازمی ہے۔

1۔ تحریر کو ڈائریکٹ ای میل میں لکھ کر بھیجیں۔ ای میل کے اندر لکھ کر یا پیسٹ کرکے تحریر بھیجنا سب سے بہتر ہے تاکہ اٹیچمنٹ کھولے بغیر علم ہ سکے کہ تحریر کا موضوع اور معیار کیا ہے۔

2۔ لکھاری کی تصویر

3۔ کالم یا بلاگ کا مستقل نام اور اس کیلئے بنا ہوا لوگو یا مونوگرام
4۔ پاسپورٹ،شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس یا سٹوڈنٹ کارڈ یا جاب کارڈ وغیرہ کی تصویر
5۔ سوشل میڈیا پروفائل کا لنکس (برائے رابطہ)
6۔ فون نمبر (برائے رابطہ)

7۔ ای میل ایڈریس

8۔ لکھاری کی مکمل پروفائل/تعارف

اشاعت کب ہو گی؟

آپ کی بھیجی گئی تحریر کا فوراً شائع ہونا شائد ممکن نہ ہو اگر وہ مطلوبہ شرائط پر پورا نہ اترے۔ اشاعت کی ساری صوابدید ’’چائنہ اُردو‘‘  کی ادارتی ٹیم کی ہے کہ وہ کب کسی تحریر کو شائع کریں یا تحریر کو کسی وجہ سے رِد کردیں۔’’چائنہ اُردو‘‘  ایسی تحاریر کو ترجیح دیتا ہے جو صرف ’’چائنہ اُردو‘‘  کے لئے ہی لکھی گئی ہو اور کسی دوسری جگہ اشاعت کے لئے نہ بھیجی گئی ہو۔ ادارتی ٹیم کسی بھی تحریر کو مسترد کر سکتی ہے، اور کسی شائع شدہ تحریر کو ویب سائٹ سے ہٹا سکتی ہے۔ ادارتی ٹیم اپنے فیصلے کی وجوہات بتانے کی پابند نہیں ہے۔

’’ ٹائپنگ‘‘

ٹائپ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر لفظ کے بعد ایک سپیس ہے۔ ہر جملے کے اختتام پر فل اسٹاپ ہو۔ ایک سے زیادہ رموز اوقاف استعمال مت کریں، ایک ہی کوما، فل اسٹاپ یا دیگر علامت لکھیں اور ،،، یا ۔۔۔۔ یا ؟؟؟ یا !!!! وغیرہ ہرگز نہ لکھیں۔

خاص طور پر “کی” اور “کے” کے بعد ایک سپیس ڈالنے پر توجہ کریں۔ آئینگے ، آئینگی ، وغیرہ کی بجائے ’آئیں گے ‘ اور ’آئیں گی ‘ لکھنے کی کوشش فرمائیں۔ اسی طرح جائینگے ،جائینگی ، وغیرہ کی بجائے ’جائیں گے ‘ اور ’جائیں گی‘ لکھا جائے تو بہتر ہے۔ انکی، جسکی، انکو، آپکی ، آپکے ، انکے اور جسکے کی بجائے ان کی، جس کی، ان کو، آپ کی ، آپ کے ، ان کے اور جس کے لکھنے کی کوشش کیجئے۔

جہاں اُردو لفظ ممکن ہو، وہاں انگریزی لفظ سے نہ لکھیں۔ اگر انگریزی لفظ بھی ہے تو اسے اُردو املا میں لکھیں ۔

’’تحریر اور موضوعات‘‘

مناسب موضوع چنیں۔ مذہبی منافرت، فرقہ پرستی، نسل پرستی، توہین آمیز، شخصی یا اداراتی ہتک اور اس جیسی دوسری تحایر کو یکسر رد کردیا جاتا ہے۔

تحریر کی طوالت 500 سے 1000 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔ بعض صورتوں میں استثنا دیا جا سکتا ہے۔

تحریر لکھنا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور آپ اس بات کو سمجھ لیں کہ آپ کو اس مضمون پر آنے والے اچھے یا برے عوامی رد عمل یا قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے خوب سوچ سمجھ کر لکھیں۔

نیز یہ کہ ’’چائنہ اُردو‘‘ رضاکارانہ بنیادوں پر لکھنے والے لکھاریوں کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کرتا۔

’’ادارتی پالیسی‘‘

’’چائنہ اُردو‘‘  کی ادارتی پالیسی بالکل واضح ہے اور ہے اظہار کی آزادی مگر مادرم پدرم آزادی کے بغیر۔

ہمیں آپکی اچھی تحاریر شائع کرکے کے خوشی ہو گی کیونکہ لکھاری ملک و ملت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنی تحاریر مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔
[email protected]

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں