ہوم Entertainment اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین اختر دنیا میں نہیں رہے، انور مقصود

اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین اختر دنیا میں نہیں رہے، انور مقصود

0
اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین اختر دنیا میں نہیں رہے، انور مقصود

لاہور: پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے کہا ہے کہ  میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا کہ معین اختر دنیا میں نہیں رہے۔

انور مقصود نے نجی ویب چینل کو انٹرویو میں مرحوم باصلاحیت اداکار معین اختر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ  لوگ اب بھی مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اور معین اب بھی ایک ساتھ شو کرتے ہیں، کیونکہ ان کی نظروں سے کوئی ویڈیو کلپ گزرا ہوتا ہے جس میں، میں اور معین ملکی حالات پر تبصرہ کر رہے ہوتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو پچھلے ہفتے کی بات تھی۔

انور مقصود نے اپنے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں کہا کہ معین کو ہم سے بچھڑے 12 برس ہو گئے ہیں اور جب لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں تو انہیں یہی کہتا ہوں کہ مجبوری ہے، ملک کے حالات ہی نہیں بدل رہے، جو اس وقت تھا وہی آج ہے اور آنے والے وقت میں بھی وہی رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں