ہانگ کانگ(شِنہوا)جدید تحقیق و تربیت کے دوہرے مقاصد کا حامل دنیا کا پہلا جہاز ہانگ کانگ کا اپنا پہلا دورہ کر رہا ہےجو شہر کے بحری ہفتے کی جھلک کے طور پر داخلے کے لئے کھلا رہے گا۔
شن ہانگ ژوان پر سوار ہونے کا موقع شاید نہ مل سکے کیونکہ اس کی بکنگ کچھ دن پہلے ہی مکمل ہو گئی تھی۔کوسکو شپنگ انڈسٹری کی جانب سے چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے اہم بحری ادارے ڈالیان میری ٹائم یونیورسٹی کے لئے تیار کیا گیا یہ جہاز ہانگ کانگ والوں کی دلچسپی کا تازہ محور بن گیا ہے۔
پیر کو ہانگ کانگ میں ورلڈ میری ٹائم مرچنٹس فورم(ڈبلیو ایم ایم ایف) 2024 منعقد ہوا۔