ہوم China چین کے 2 نئے سیارے خلا میں روانہ

چین کے 2 نئے سیارے خلا میں روانہ

0
چین کے 2 نئے سیارے خلا میں روانہ

جیو چھوان(شِنہوا) چین نے لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے 2 مصنوعی سیارے خلا میں روانہ کردیئے۔

راکٹ پیر کو  چین کے شمال مغرب  میں جیو چھوان سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے (بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) صبح 7 بج کر 39 منٹ پر خلا میں چھوڑا گیا۔راکٹ کے ذریعے سی وے گاؤ جنگ-203 اور سی وے گاؤ جنگ-204  مصنوعی سیارے پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیجے گئے۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 547واں خلائی مشن ہے۔