پیر, جنوری 6, 2025
ہومLatest2024ء میں بروقت فیصلوں سے معاشی ترقی کے امکانات بحال ہو ئے،شہباز...

2024ء میں بروقت فیصلوں سے معاشی ترقی کے امکانات بحال ہو ئے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2024ء میں بروقت فیصلوں سے معاشی ترقی کے امکانات بحال ہو ئے،اڑان پاکستان حکومتی پائیدار ترقی کے حصول کے استحکام کو تقویت دینے کے وژن کا حامل ہے ، اقتصادی خود انحصاری کے حصول ،قوم کے روشن، خوشحال مستقبل کی تشکیل کیلئے نئے عزم کیساتھ 2025میں داخل ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2024پاکستان کیلئے قابل ذکر سال تھا، ہم نے عزم کیساتھ معاشی چیلنجوں پر قابو پا کر ڈیفالٹ سے ترقی کی طرف پیشقدمی کی ،بروقت فیصلوں سے معاشی ترقی کے امکانات بحال ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام بحال ،مالیاتی خسارے پر قابو پایا ،ذخائر کو تقویت دی، اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی یک ہندسی سطح پر آ ئی اور معاشی ترقی کے امکانات بحال ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دیگر چیلنجوں کیساتھ پاکستان کو دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم مسلح افواج خون ، پسینے سے مادر وطن کے پرامن مستقبل کے حصول کیلئے اپنے عزم پر ثابت قدم رہیں اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم عسکریت پسندوں ،دہشت گردوں جو پاکستان کے تصور کے یکسر مخالف ہیںکی باقیات کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہم نے مقامی طور پر تیار کردہ قومی اقتصادی منصوبے اڑان پاکستان کاباضابطہ آغاز کیاجو میری حکومت کے پائیدار ترقی کے حصول کیلئے استحکام کو تقویت دینے کے وژن کا حامل ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی خود انحصاری حاصل کرنے ،قوم کیلئے روشن، زیادہ خوشحال مستقبل کی تشکیل کیلئے نئے عزم کیساتھ 2025میں داخل ہو رہے ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات