ہوم China چینی وزیر خارجہ کی لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ کی لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

0
چینی وزیر خارجہ کی لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات
چینی وزیر خارجہ وانگ یی لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور بیرونی تجارت زیویئر بیٹل سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے لکسمبرگ کےنائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور بیرونی تجارت زیویئر بیٹل سے ملا قات کی ہے۔

وانگ نے پیر کے روز کہا کہ 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے طویل مدتی اور مستحکم پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے متعلق لکسمبرگ کی مثبت اور عملی پالیسی کو چین سراہتا ہے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے ، ایک دوسرے کی ضروریات  کو پورا کرنے، ماحول دوست ترقیاتی تعاون میں نئے ترقیاتی کاموں کے اضافے ، عوامی تبادلوں میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت پر زور دینے کے لئے لکسمبرگ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ اگلے سال چین ۔ یورپی یونین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین اپنی تزویراتی خودمختاری برقراررکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین لکسمبرگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران بیٹل نے کہا کہ لکسمبرگ ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعاون کا منتظر ہے۔ لکسمبرگ یورپی یونین کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور وہ  یورپی یونین۔ چین باہمی اعتماد کو بڑھانے اور یورپی یونین۔ چین شراکت داری میں پیشرفت کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اہم اور قابل اعتماد ملک ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین عالمی امن و استحکام میں بڑا کردار ادا کرے گا۔