بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومChina53 لاكھ افغان بچوں کو 3 روزہ مہم میں پولیو ویکسین دی...

53 لاكھ افغان بچوں کو 3 روزہ مہم میں پولیو ویکسین دی جائے گی

اکابل(شِنہوا)افغانستان کے 34 میں سے 11 صوبوں میں3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔

افغانستان كی وزارت عوامی صحت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے پیر کے روز بتایا کہ 25 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے 53 لاكھ بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراك فراہم کی جائے گی۔

مفلوج كرنے والے اس وائرس کے  خلاف ایك ماہ  قبل 28 اکتوبر کو بھی ملک کے 16 صوبوں میں ایک مہم  چلائی گئی تھی جس كے دوران 75 لاكھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی تھی۔

امر خیل نے اپنے پیغام میں قبائلی عمائدین، مذہبی سكالرز اور والدین سے درخواست کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس مہم پر مئوثر طریقے سے عملدرآمد کیا جا سکے۔

وزارت  عوامی صحت کے مطابق  2024 میں افغانستان میں پولیو کا کوئی تصدیق شدہ  مثبت کیس درج نہیں ہوا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول