بیجنگ(شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے بیجنگ میں سٹی گروپ کی چیف ایگزیکٹوآفیسر جین فریزر سے ملاقات کی۔
چینی نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سیاسی دفتر کے رکن نےاس موقع پر کہا کہ چین اپنے مالیاتی نظام کی اصلاحات کو مستحکم کرتے ہوئے مالیاتی شعبے کی اعلیٰ درجے کی دو طرفہ وسعت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
چین سٹی گروپ سمیت مزید غیر ملکی مالیاتی اداروں اور طویل مدتی سرمائے کی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کریں،مواقع بانٹیں اور ملک کی مالیاتی منڈی کی ترقی میں حصہ لیں۔
جین فریزر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی گروپ چینی معیشت اور مالیاتی منڈی کے امکانات کے حوالے سے پر امید ہے اور چینی منڈی میں مزید رسائی کا خواہش مند ہے۔اس سے امریکہ-چین معاشی و تجارتی تعاون اور عالمی معیشت کی صحت افزا ترقی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔