ہوم Latest یورپی ملکوں کا چین کی ویزا فری پالیسی میں توسیع کا خیر مقدم

یورپی ملکوں کا چین کی ویزا فری پالیسی میں توسیع کا خیر مقدم

0
یورپی ملکوں کا چین کی ویزا فری پالیسی میں توسیع کا خیر مقدم

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی چھیان مِن سٹریٹ میں سوئٹزرلینڈ کی ایک سیاح تصویر بنوا رہی ہے-(شِنہوا)

ولیٹا(شِنہوا) چین نے یورپ کے 8 ممالک سمیت 9 اضافی ملکوں کے لئے اپنی ویزا فری پالیسی میں توسیع کر دی ہے۔ان ملکوں کے شہری 30 نومبر 2024 سے کاروبار،سیاحت اور دیگر مقاصد کی خاطر ویزے کے بغیر چین میں 30 دن تک کے لئے آ سکیں گے۔

اس پالیسی میں چین کی اوپن ڈور حکمت عملی سے پہلے سے مستفید ہونے والی اقوام کے علاوہ اب بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو،شمالی مقدونیا، مالٹا، استونیا اور لٹویا شامل ہیں۔پالیسی میں نئے شامل ہونے والے ملکوں کے حکام اور سیاحتی ماہرین نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مضبوط دو طرفہ تعلقات کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

مالٹا کے نائب وزیر اعظم آئن بورگ نے اس پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے دیرینہ دو طرفہ تعلقات میں ایک اور سنگ میل قرار دیا۔

بورگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ویزا فری معاہدہ سیاحت،کاروبار اور ثقافتی تبادلے میں قریبی تعلقات کے فروغ کے لئے مضبوط باہمی اعتماد اورعزم کی عکاسی ہے۔

کروشین ٹور گائیڈ برانکا پیرک نے ویزا فری پالیسی کو سیاحت اور اس شعبے میں کام کرنے والوں کے لئے یقینی طور پر اچھی خبر قرار دیا۔

30 نومبر 2024 سے چین کے ویزہ فری انتظام کے تحت مجموعی طور پر 38 ممالک کا عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزے کی درخواست دئیے بغیر کاروبار،سیاحت،فیملی کے ہمراہ سفر،تبادلوں اورترسیلی مقاصد کے لئے 30 دن قیام کے لئے چین آ سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں