ہوم Latest چین-میانمار دوستی سکول سے میانمار کے طلبہ کے لئے تدریسی ماحول میں بہتری

چین-میانمار دوستی سکول سے میانمار کے طلبہ کے لئے تدریسی ماحول میں بہتری

0
چین-میانمار دوستی سکول سے میانمار کے طلبہ کے لئے تدریسی ماحول میں بہتری

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں چین-میانمار دوستی سکول منصوبے کی تکمیل پر تقریب منعقد کی جارہی ہے-(شِنہوا)

ینگون(شِنہوا) چند ماہ قبل ینگون کی ہلینگ تھایا ٹاؤن شپ میں ہائی سکول کی ایک بڑی عمارت کو دیکھ بھال کی اشد ضرورت تھی۔ چین-میانمار دوستی سکول تزئین و آرائش منصوبے کے تحت یہ عمارت اب طلبہ کی تعلیم اور کھیلنے کے لئے ایک صاف ستھرے اور محفوظ مقام میں تبدیل ہو چکی ہے۔

ہلینگ تھایا ٹاؤن شپ میں 14 نمبر  ہائی سکول میں واقع یہ 2 منزلہ عمارت اس وقت 12 کلاس رومزپر مشتمل ہے جس میں 2 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔یہ سکول چین-میانمار دوستی کے تحت پورے ملک میں قائم کئے گئے 20 سے زائد سکولوں میں سے ایک ہے۔

سکول کی ہیڈ مسٹرس ڈاؤ چھو چھو نے تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین-میانمار دوستی سکول منصوبے کے تحت سکول کی عمارت 2017 میں تعمیر کی گئی تھی۔چین کی طرف سے تدریسی مواد اور کھیلوں کا سازوسامان بھی عطیہ کیا گیا تھا۔

سکول کی ایک استاد ڈاؤ تھن تھن کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کے بعد کلاس رومز اب صاف ستھرے ہیں۔ہم سکول،طلبہ اور معاشرے کی ضروریات پوری کرنے پرچین کے شکر گزار ہیں۔

تزئین و آرائش سے سیلاب کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔

طلبہ نے بھی اس اہم بہتری کو محسوس کیا ہے۔11ویں جماعت میں زیر تعلیم 18 سالہ مگ فون خانت وائی نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تعاون پر چین کے مشکور ہیں۔یہ بہتری ہمارے اور سکول کے لئے انتہائی مفید ہے۔