ہومپاکستانپی ٹی آئی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کیلئے...

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان وکلاء کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پیش ہوئے اور درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہٰذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر تے ہوئے کہاکہ مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں