ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور ملائیشیا کے درمیان 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے 26...

چین اور ملائیشیا کے درمیان 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے 26 معاہدوں پر دستخط

ین چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں منعقد ہونے والے چھٹے بیلٹ اینڈ روڈ چین-ملائیشیا بزنس ڈائیلاگ کے دوران تعاون کے 26 منصوبوں پر دستخط کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 49 کروڑ 50 لاکھ یوآن (تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر) ہے۔

یہ معاہدے اقتصادی و تجارتی سرمایہ کاری اور جدید زراعت سمیت مختلف شعبوں پر مشتمل ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں نمایاں وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔

تقریب میں دونوں ممالک سے 200 سے زائد حکومتی اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی، جہاں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت معیشت و تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین مسلسل کئی برسوں سے ملائیشیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات روایتی اشیاء کی تجارت سے آگے بڑھ کر صنعتی ہم آہنگی اور مربوط سپلائی چینز تک پہنچ چکے ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ ما ہوئی نے اس ڈائیلاگ کو چین اور ملائیشیا کے درمیان جماعتی سطح پر روابط بڑھانے اور عملی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا اور دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں۔

ملائیشیا کی پیپلز جسٹس پارٹی کے نائب صدر اور وزیر سائنس، ٹیکنالوجی و اختراع چھانگ لیہ کانگ نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے دوران استحکام فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں توانائی کی منتقلی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملائیشیا کے ابھرتے ہوئے اے آئی تعلیمی ادارے پہلے ہی چینی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں