ہومتازہ ترینچین کا خدمات کے شعبے میں کھپت مزید بڑھانے کے منصوبے کا...

چین کا خدمات کے شعبے میں کھپت مزید بڑھانے کے منصوبے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جمعہ کو ایک ورک پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد خدمات کی کھپت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا اور گھریلو دیکھ بھال، بزرگوں کی نگہداشت اور بچوں کی پرورش کے شعبوں کی معاونت کرنا ہے۔

وزارت تجارت اور 8 دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس دستاویز میں خدمات کے شعبے میں کھپت کو فروغ دینے کے لئے 64 اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں کھانے پینے، رہائش، سیاحت اور بزرگوں و بچوں کی نگہداشت جیسے روایتی شعبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گھریلو خدمات، پرفارمنس سروسز جیسے ابھرتے ہوئے ترقیاتی شعبوں اور غیر ملکیوں کی جانب سے کی جانے والی خریداری کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ان اقدامات سے کھپت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے خدمات کے شعبے کو تقویت ملے گی اور لوگوں کی بہتر زندگی کے لئے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں