یہ چین کے شمالی صوبہ شَنشی کی چِنگ شُو کاؤنٹی کا نان لِنگ گاؤں ہے۔ یہاں تعینات ژانگ شیو چائی واحد نگران کی حیثیت سے پہاڑی چوٹی پر قائم واچ ٹاور میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ شیو چائی، نگران
"مجھے روزانہ اپنے آس پاس کے حالات اور ماحول کا مشاہدہ کرنا ہوتا ہے۔ گزشتہ دو روز میں سبزہ پہلے ہی نمایاں ہونا شروع ہو گیا ہے۔درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور پودے آہستہ آہستہ ہرے ہو رہے ہیں۔ ہر دو گھنٹے بعد میں اس لاگ بک میں اندراج کرتا ہوں۔ جو بھی مشاہدات یا مسائل سامنے آتے ہیں انہیں لازماً تحریر کی شکل دینا ہوتی ہے۔”
62 سالہ نگران آس پاس کے پہاڑوں کا روزانہ گشت کرتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ شیو چائی، نگران
"میں روزانہ کم ازکم ایک بار ضرور گشت کرتا ہوں تاکہ گرد ونواح پر کڑی نگاہ رکھ سکوں۔ اگر کوئی چرواہا یا اس کے علاوہ کوئی بھی غیرمعمولی چیز دکھائی دے تو مجھے اس کا پیچھا کرنا پڑتا ہے۔ یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ وہ کون ہے؟ کہاں سے آیا؟ اور اس وقت کیا کر رہا ہے ؟ اس طرح یہ یقین حاصل کیا جاتا ہے کہ کوئی سگریٹ تو نہیں جلا رہا اور آگ تو نہیں لگےگی۔”
ژانگ کا کہنا ہے کہ وہ ایک سابق فوجی ہیں اور ایک لمبےعرصے سے پارٹی کے رکن ہیں۔ فوجی کیمپ کا یہ سابق محافظ اب پہاڑوں کی نگرانی کے لئے کمربستہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ شیو چائی، نگران
"یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ میں تنہا نہیں ہوں یا مجھے اکیلے پن کا سامنا نہیں ۔ جتنے طویل عرصے سے یہاں تعینات ہوں میں یہیں پر کھڑا رہوں گا۔ مجھے لازماً اپنی جگہ پر قائم رہنا ہے۔ اس پہاڑ پر ڈٹے رہنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جنگل محفوظ ہے۔”
ژونگ کا کہنا ہے کہ ہر دو گھنٹے کا گشت رات کو بھی نہیں رک سکتا۔ شام کے وقت جب پہاڑی علاقے میں تیز ہوائیں چلتی ہیں تو آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ شیو چائی، نگران
"روزانہ رات کو تقریباً ہر دو گھنٹے بعد مجھے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےنیچے سے اوپر آنا پڑتا ہے۔ اس وقت ہلکی ہوا چل رہی ہے لیکن یہ صورتحال سال بھر رہتی ہے۔ جب تیز ہوا چلتی ہے تو میں باہر جانے کی ہمت نہیں کر پاتا۔ میں اپنی جگہ کھڑا بھی نہیں رہ سکتا۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ہوا کی شدت 10 درجے یا اس سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ حتیٰ کہ واچ ٹاور بھی ہلنے لگتا ہے۔”
ژانگ صبح 4 بجےسورج نکلنےسے پہلے ہی دوبارہ نگرانی کے کام کے لئے اٹھ جاتا ہے۔دن نکلنے کے بعد ژانگ کی اہلیہ اپنے ننھے پوتے کے ساتھ اچانک وہاں پہنچ جاتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): گاؤ سان یے، ژانگ کی اہلیہ
"جب آپ گشت کے لئے باہر نکلیں تو اپنی ٹوپی پہننا مت بھولیں۔
ہم دادا کے لئے کھانے پینے کا کچھ سامان لائے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا گوشت اور ڈمپلنگز کھانےکو دل کر رہا ہے۔”
دوپہر تک سورج آسمان پر بلند ہو چکا ہے۔ ژانگ نے بیلچہ اپنے کندھے پر اٹھا لیا، دوربین پکڑی اور دوبارہ پہاڑوں کی طرف روانہ ہو گیا۔
تائی یوآن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے شمالی صوبہ شَنشی میں ژانگ شیو چائی واحد نگران ہیں
وہ نان لِنگ گاؤں کی پہاڑی چوٹی پر قائم واچ ٹاور میں تعینات ہیں
ژانگ روزانہ اپنے اردگرد کے ماحول اور حالات کا مشاہدہ کرتے ہیں
گزشتہ چند دنوں میں سبزہ نمودار ہونا شروع ہو گیا اور درجہ حرارت بڑھ رہا ہے
ہر دو گھنٹے بعد وہ لاگ بک میں مشاہدات اور مسائل درج کرتے ہیں
ژانگ غیر معمولی حالات پر نظر رکھنے کے لئے روزانہ پہاڑوں کا گشت کرتے ہیں
وہ سابق فوجی ،پارٹی کے طویل عرصے سے رکن اور پہاڑوں کے نگران ہیں
رات کو جب تیز ہوا چلتی ہے تو بغیر وقفے کے نگرانی کاعمل جاری رہتاہے
ژانگ کی اہلیہ اور پوتا صبح کے وقت کھانا لے کر ان کے پاس آتے ہیں
دوپہر کو ژانگ بیلچہ اور دوربین لے کر دوبارہ پہاڑوں کی طرف روانہ ہوتا ہے


