ہومپاکستانموٹروے پولیس کی کارروائی، 21 کروڑ روپے زائد مالیت کی کوکین برآمد،...

موٹروے پولیس کی کارروائی، 21 کروڑ روپے زائد مالیت کی کوکین برآمد، 2 ملزمان گرفتار

موٹروے پولیس نے ایم 2 سائوتھ پر سیال موڑ کے قریب کارروائی کے دوران 21کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق کارروائی موٹروے پر لین خلاف ورزی پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے اشارہ نظر انداز کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو قابو میں لے لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران 40پیکٹس سے زائد منشیات برآمد ہوئیں جن کا مجموعی وزن 21 کلوگرام سے زائد ہے، برآمد شدہ کوکین کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21 کروڑ روپے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کائونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں