بیجنگ (شِنہوا) چین کی معروف ایئر لائنزنے اعلان کیا کہ 5 اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فیول سرچارج میں اضافہ کیا جائے گا۔ ان میں ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن ایئر لائنز بھی شامل ہیں۔
800 کلومیٹر یا اس سے کم فاصلے والی پروازوں کے لئے فیول سرچارج 60 یوآن (تقریباً 8.69 امریکی ڈالر) مقرر کیا جائے گا جبکہ 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے والی پروازوں کے لئے فی پرواز فیول سرچارج بڑھا کر 120 یوآن کر دیا جائے گا۔
اندرون ملک پروازوں کے وہ ٹکٹ جو 4 اپریل تک خریدے گئے ہوں، اگر ان میں 5 اپریل یا اس کے بعد تبدیلی کی جائے تو نئے نرخوں کے مطابق کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
اس وقت چینی ایئر لائنز 800 کلومیٹر یا اس سے کم فاصلے والی اندرون ملک پروازوں پر 10 یوآن اور 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے والی پروازوں پر 20 یوآن فیول سرچارج وصول کر رہی ہیں۔


